سری نگر3جنوری: کے این ایس : عوام کی دیرنہ مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بارہ کروڑ کے دو سڑک پروجکٹوں کا افتتاح کیا گیا درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ ایک سال کے اندر ممکن ہونے قوی امکانات نظر آرہے ہیں درجنوں دیہات کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کشمیر نیوز سروس وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل چرار شریف کے درجنوں دیہات کے لوگوں میں ا±س وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب ڈی ڈی سی پکھر پورہ مولوی بشیر احمد ڈار نے 6کروڑ 16لاکھ لاگت والی تجن سے تیلہ روڑ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ڈی سی مولوی بشیر احمد ڈار کے ہمراہ بی ڈی سی چرار شریف خورشید احمد شاہ کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس دوران دردہ پورہ سے نوہار چرار شریف روڑ کا بھی افتتاح کیا گیااس روڑ کی تعمیر پر لاگت کاتخمینہ تقریباً 5.5 کروڑ سے زائدرقم صرف کی جائیگی اس موقع پر نمائندے کے ساتھ تعمیراتی ایجنسی پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر ناصر احمد نے بتایا کہ بارہ کروڑ سے زائدرقم سے دو سڑک پروجکٹوں کو ایک سال کےمقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ درجنوں دیہات کو جوڑنے والا یہ سڑک پرجکٹ عوام کی معشیت اور عبور ومرور کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا اس دوران عوام نے ڈی ڈی سی پکھر پورہ مولوی بشیر احمد ڈار بی ڈی سی چرار شریف خورشید احمد شاہ کی انتھک کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔