سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے جواہر پورہ سوئی ناڈ تک ایک رابطہ سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں انتظامیہ نے مقامی آبادی کو 15نومبر تک سڑک کا کام مکمل کرنے کا یقین دلایا ہے علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا15نومبر بھی گیا15دسمبر بھی گیا تاہم سرخ پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی شہریوں نے جمعرات کے روز پھر ایک بار علاقے میں جمع ہو کر احتجاج کر کے سر کار سے اور خاص انتظامیہ سے علاقے میں وعدے کے مطابق کام شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔مقامی آبادی نے بتایا علاقے میںقریب دو کلو میٹر تک لوگوں کو علاقے میں چلنے پھر نے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا بستی سے باہر اگر کبھی بیمار یا مردہ کو لانا ہوتا ہے تو انہیں اس وقت بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہاں موجود لوگوں نے بتایا سب ضلع انتظامیہ نے ہمیں یقین دیا تھا کہ15نومبر تک بستی کی یہ سڑک چلنے کے قابل ہوگی تاہم کچھ بھی نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا اس کے بعد دوسرا یہ بتایا کہ15دسمبر تک سڑک کام مکمل ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے ساتھ صرف مذاق کیا جارہا ہے ۔مقامی آبادی نے جس میں اکثریت بزروگوں اور نوجوان کی تھی نے دہمکی تھی ہے کہ اگر ان کی بستی تک ڈیڈ کلو میٹر سڑک پر کام شروع ایک ہفتے کے اندر نہیں ہوا تو وہ علاقے سے سپلائی ہونے والے پانی کو احتجاجاً بند کریں گے جس کی تمام زمہدرایاں انتظامیہ پر عائد ہوں گے۔لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے ساتھ ساتھ اے ڈی سی ترال سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔