سری نگر۶جنوری: : بڈگام پولےس نے نقب زنی کا معاملہ حل کرکے ملزم کو گرفتاراور لاکھوں روپئے مالےت کا مال مسروقہ برآمد کرکے ضبط کی۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق تھانہ پولےس چاڈورہ کوخورشید احمد ڈارولد غلام نبی ساکن وڈیپورہ کی جانب سے نقب زنی کے بارے مےں اےک شکایت موصول ہوئی تھانہ پولےس چاڈورہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 04/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاہے اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران پولےس نے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ کے دوران، پولیس کو ایک سراغ ملا اور اس نے ایک مشتبہ شخص شوکت احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن بریگنڈ چاڈورہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے چوری میں اپنے کردار کا اعتراف کیا اور اس کے ذریعہ کی گئی دیگر کئی نقب زنی کےسوںمیں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔اس کے انکشاف پر، لاکھوں روپئے مالیت کامال مسروقہ 1. جنریٹر ہنڈائی = 01 نمبر۔2. کیڑے مار دوا سپرے موٹر=013. برش کٹ = 01 نمبر4. انورٹر = 01 نمبر5. بیٹری = 01 نمبر6. ٹرانسفارمر = 01 نمبر۔7. سپرے پائپ = 01 نمبر8. کینوس پائپ = 01 نمبر9. پولی تھیلین کینوس = 01 نمبر۔10سا¶نڈ باکس = 01 نمبربرآمد ہوا ہے ۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔