سری نگر۶جنوری: جموںو کشمیر میں موسم میں تبدیلی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانوں علاقے میں شدید بارشوں کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے زوجیلا پاس کو آج یعنی سنیچر سے گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند کر دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق چیف انجینئر بی آر اوبرگیڈئیر ساکیت سنگھ نے بتایا کہ برفباری کی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا بھاری برف باری کے پیش گوئی کی گئی ہے اس لئے سرکاری طور پر گاڑیوں کی آمد رفت کو معطل کیا گیا ہے۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے7کی شام سے14جنوری تک دو مرحلوں کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔جس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے ۔