منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وادی کشمیر شدید سردی کا قہر جاری ،رات کے درجہ حرارت میں بہتری

8اور9جنووری کو ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کی پیش گوئی

by Srinagar Mail
06/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

مجموعی طور پر 8سے14تک دو مرحولوں کے موسم میں تبدیلی کے ساتھ برف باری ہوگئی
سری نگر۶جنوری: کے این ایس : وادی کشمیر میں شدید سردیوں کا قہر جاری ہے جس دوران گزشتہ رات درجہ حرارت میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی ہے محکمہ موسمیات نے7کی شام سے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی8اور9جنوری کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جموں میں میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کے دو مختصر مرحلوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں دو مغربی ہواو¿ں کی لہروں کے داخل ہونے کا امکان ہے جن کے نتیجے میں وادی میں7 جنوری سے موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران8 سے9 جنوری کو برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 11 سے14 جنوری تک وادی میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔ادھر بیکن نے زوجیلا پاس کو سنیچر سے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کوئی گاڑی یا مسافر درماندہ نہ رہے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان سرکار ی طور کی جاتی ہت۔ ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔اس دوران جمعہ کے روز وادی کشمیر میں شدید سردی محسوس کی گئی ہے جبکہ دن بھر سوج نظر نہیں آیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کے بعد محکمہ موسمیات زوجیلا پاس کو سنیچر کے روز سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے کیوں کی موسمیات نے پہلے ہی زوجیلا اور سادھنا کے علاوہ مغل روڑ پر زیادہ برف باری کی پیش گوئی کی تھی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

تازہ برف باری کی پیش گوئی

Next Post

جموں وکشمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کی تنظیم نو:اہم فیصلوں پر مبنی تفصیلی سرکاری حکمنامہ جاری

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

جموں وکشمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کی تنظیم نو:اہم فیصلوں پر مبنی تفصیلی سرکاری حکمنامہ جاری

لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر ایک ثقافتی فیسٹول امرت یوا کالوتسو کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر ایک ثقافتی فیسٹول امرت یوا کالوتسو کا افتتاح کیا

ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لابرو نے نئی تشکیل شدہ جے اینڈ کے میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لابرو نے نئی تشکیل شدہ جے اینڈ کے میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail