سرینگر: ہندوستان میں خواتین اور بچوں کی بہبود کو فروغ دینے اور بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے قائم کی گئی خود مختار قومی تنظیم، نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے فری اسپوکن انگلش کلاس کے ایک اور گروپ کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سنیئر صحافی اور آن لائن ایڈیٹر سرینگر میل، بشارت رشید مہمان خصوصی کے بطور شامل رہے، جنہوں نے (F6_C Batch) کا افتتاح کیا، اور کونسل کی جانب سے چل رہے اسپوکن انگلش کلاس کی سراہنا کی ہے۔ اس موقعے پر مزکورہ انگلش کورس کے سربراہ بابا الیکزینڈر کے علاوہ نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے باقی ممبران بھی تقریب میں موجود رہے۔