سرینگر 20 جنوری //. پانچ روزہ سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹیول 2023 جس کا اہتمام بڈگام میں پولیس نے کیا تھا آج انڈور اسٹیڈیم بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔ ایس ایس پی بڈگام شری طاہر گیلانی-جے کے پی ایس نے پولیس سوک ایکشن پروگرام کے تحت 16 جنوری2023 کو ایونٹ کا افتتاح کیا جو کہ 03 مختلف کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل تھا جس میں بیڈمنٹن، تائیکوانڈو اور والی بال سمیت پینٹنگ کا مقابلہ شامل تھے۔اختتامی تقریب کے موقع پر اے ایس پی بڈگام شری گوہر احمد-جے کے پی ایس نے جیتنے والوں/ رنر اپ کو مومنٹوز اور نقد انعامات سے نوازہ ہے۔اس کے علاوہ شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیۓ اس موقع پر بڈگام پولیس کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔ اسی دوران بیڈمنٹن میں، ونٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2023 میں ویمنز ڈبل میں رنر اپ سیرت جان اور مرفت جان کو 2000 روپے کے مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا گیا، ویمنز ڈبلز کی فاتح: رابعہ اور سمیعہ رہے۔ مینز ڈبلز کے رنر اپ شجاع اور ظہور کو 2000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا، مینز ڈبلز کے فاتح: وسیم اور محسن کو 3000 روپے اور ویمنز سنگل کو 3000 روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ سمیعہ کو 2000 روپے کے مومینٹو اور نقد انعام سے نوازا گیا، ونر ویمنز سنگل میں رابعہ کو 3000 کے مومینٹو اور نقد انعام سے نوازا گیا، مینز سنگل رنر اپ مومن اور ظہور کو 2000، اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ سنگل ونر وسیم اکرم کو 3000 روپے نقد انعام اور مومینٹو سے نوازا گیا ۔
پینٹنگ 8 سے14 سال کے زمرے میں مجتبیٰ حسین نے 3000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، سعدیہ الطاف نے 2000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ دوسری، اورمنتظر حسین نے 1000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ 14 سے 18 سال کے زمرےمیں منت مشتاق نے 3000 کے نقد انعام کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، تمنا بلال نے 2000 کے نقد انعام کے ساتھ دوسری، مہرون نساء نے 1000 کے نقد انعام کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ تائیکوانڈو میں مسٹر آزاد بیگ نے 2500 روپے کے نقد انعام کے ساتھ بہترین فائٹر مرد کی کیٹیگری حاصل کی اور عورتوں میں عارفہ زہرہ نے 2500 روپے کے نقد انعام کے ساتھ بہترین فائٹر کیٹیگری حاصل کی، اور اس کے ساتھ تائیکوانڈو اکیڈمی کاوسہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بلو تائیکوانڈو اکیڈمی نارکارہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اے ایس پی بڈگام نے بیڈمنٹن، تائیکوانڈو ریفریز، کوچز اور پینٹنگ مقابلے کے ججوں کو مومنٹوز بھی پیش کیے۔