بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دو روپیہ

by Srinagar Mail
20/01/2023
A A
دو روپیہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

تحریر: فاضل شفیع فاضل
اکنگام انت ناگ

آج سے تقریباً 19 سال پہلے (2004) کی بات ہے جب میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا، صبح تڑکے ہی پڑھنے کا شوق عام تھا۔ چنانچہ میں ایک گاؤں میں رہتا تھا ہمارے پاس دن کا اخبار تقریبادن کے بارہ بجے پہنچتا تھا۔ بڑی بے صبری کے ساتھ اخبار کا انتظار رہتا تھا۔ شہر کے لوگ تو صبح سویرے ناشتے پہ اخبار پڑھنے سے لطف اندوز ہوتے تھے اور ہم دن کے کھانا کھانے کے وقت پر تازہ ترین خبروں سے آگاہ ہوتے تھے۔ وہ زمانہ صحافت خاص طور پر خبر نویسی کا بہترین اور یادگار زمانہ تھا۔ اخبار پڑھنے کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا اور کبھی کبھی اخبار نہ ملنے پر گھر والوں سے جھگڑتا بھی تھا۔اس وقت اخبار کی قیمت 2 روپیہ تھی۔ حالانکہ اتنی زیادہ قیمت تو نہیں کہہ سکتےہاں یہ ضرور ہے ایک اخبار کی ہزاروں کاپیاں فروخت ہوتی تھیں جن میں( قیمتی) اشتہارات بھی شائع ہوتے تھے اور ایک اخبار نویس آرام سے اپنی زندگی شان و شوکت سے بسر کر سکتا تھا۔
وقت بدلتے دیر کہاں لگتی ہے۔ بیس پچیس سال کے قلیل عرصے میں ساری دنیا موبائل فون اور انٹرنیٹ کے زیر تسلط آچکی ہے۔ گویا ساری دنیا موبائل فون اور انٹرنیٹ کے زلف گرہ گیر کی اسیر ہو چکی ہے۔ دیگر اشیاء کی طرح موبائل فون انٹرنیٹ بھی بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ اپنے میں نقصان اور ضرر کے پہلو لیے ہوئے ہے۔ گویا موبائل فون اور انٹرنیٹ نے صحافت خاص کر اخبار نویسی کی دنیا ہی بدل کے رکھ دی۔ جس اخبار کا میں بے صبری کے ساتھ انتظار کرتا رہتا تھا، آج کل ای پیپر بن چکا ہے وہ رات کے بارہ بجے ہی موبائل فون میں دستیاب رہتا ہے اور قابل غور بات یہ ہے کہ ای پیپر کی کوئی قیمت ہی نہیں ہوتی مطلب یہ ہوا کہ اخبار نویس کی محنت اور لگن کی کوئی قدرو قیمت نہیں رہی۔ کیا کبھی ہم نے سوچا وہ اخبار جو آج سے 15 سال قبل دو روپے میں دستیاب تھا، آج کل بازار میں ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ اخبار فروشی کا پیشہ تو گویا ختم ہی ہوچکا ہے۔
آج بہت عرصے بعد بازار گیا کہیں کوئی اخبار فروش نہ دکھا۔ بالآخر بازار کے کونے میں ایک اخبار فروش ہاتھ میں کانگڑی لیے بڑا مایوس کھڑا تھا۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے جیب سے دس روپے کا نوٹ نکال کر کہا بھائی مجھے دو اخبار دیجئے۔ اخبار فروش نے میرے ہاتھ میں دو اخبار تھما دیے اور کہا جناب میرے پاس چُھٹا نہیں ہے۔ میں نے بڑی حیرت سے پوچھا کیوں بھائی میں نے تو محض دس روپےہی دیے۔ اخبار فروش بڑی عاجزی سے بولا جناب آپ کو چھ روپیے لوٹانے بھی ہیں۔
میں نے کہا ایک اخبار کی قیمت کتنی ہے
وہ ہنسا اور بولا جناب” دو روپیہ”

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں جے کے اے ایس امتحان کے نتائج کا اعلان

Next Post

منشیات کا استعمال ایک چلینج ہر ایک کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا:ایس ایس پی اونتی پورہ

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
منشیات کا استعمال ایک چلینج ہر ایک کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا:ایس ایس پی اونتی پورہ

منشیات کا استعمال ایک چلینج ہر ایک کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا:ایس ایس پی اونتی پورہ

ڈی آئی جی جنوبی کشمیردورہ کولگام

ڈی آئی جی جنوبی کشمیردورہ کولگام

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

جے اینڈ کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے جامع ملیہ اسلامیہ کی وی سی پروفیسر نجمہ اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail