سرینگر//جموںو و کشمیر سٹو ڈنٹس ایسو سی ایشن نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی والدہ توصیف عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک پیغام میں ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کہویہامی نے پورے خاندان خاص کروائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا مرحومہ اپنی ہمدردانہ محبت اور خدمت کی وجہ سے بہت زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھی جس کی اس کے بچے پورے خلوص کے ساتھ نمائندگی کرتے ہیں وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ وہ ایمانداری اور دیانت کی خاتون تھیں۔ناصرنے مزید کہا "توصیف عثمانی ایک ایماندار، پرہیزگار، محنتی خاتون تھیں جنہوں نے زندگی بھر معاشرے کے کمزور طبقات کی بہتری اور بہتری کے لیے انتھک محنت کی۔ تعلیمی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔”