سید اعجاز
پلوا،ہ//محفل بہار ادب شاہورہ کا ایک اہم اجلاس اتوار کو بیت الظہور تملہ ہال پلوامہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت انجمن کے جر نل سیکرٹری رشید صدیقی نے کی۔میٹنگ میں منیجنگ باڑی نے تنظیمی امورات پر گفت شنید کی اور بعد میں سالانہ ادابی کلنڈر مرتب کیا گیا جس کی رو سے مارچ 2023میں یوم ظہور اور یوم کاظم گنائی منانے کا فیصلہ کیا گیا ،جبکہ مئی کے مہینے میں یوم مومن صاحب اور یوم کبیرمیر ،جولائی میں رحمان صاحب ناربل منانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔میٹنگ میں رشید صدیق ڈاکٹر علی محمد گنائی غازی عبد العزیزعبد الرشید شاہوری حاجی غلام محمد وانی،عاصی علی محمد،ماسٹر عبد الغنی وانی بلال حمید شاہوری ،وغیرہ نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علاقہ شاہورہ اور پلوامہ کے پسماندہ دیہات میں مفت طبی کیمپ لگائیں جائیں گے اوردیگر سماجی خدمات انجام دی جائیں گی۔