سری نگر:۴۲،جنوری:26جنوری کومنائے جانے والے73ویں یوم جمہوریہ2023کے سلسلے میں منگل کے روز سرمائی راجدھانی جموں اور گرمائی دارالحکومت سری نگرسمیت جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل تقریبات منعقد ہوئیں ،جن میں پولیس ومختلف فورسز کے چاک وچوبند دستوں ،این سی سی کیڈیٹس اورمختلف اسکولوں کے طلباءاورطالبات نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کلچرل پروگراموں کاانعقاد اور کرتب بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔فل ڈریس ریہرسل پریڈ کامعائنہ اعلیٰ سیول وپولیس حکام نے کیا،اورسلامی بھی لی جبکہ انہوںنے اس موقعہ پر قومی پرچم ترنگا بھی لہرایا