سرینگر 29،جنوری:راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اتوار کے روز سرینگر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ہے اس دوران اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں شرکت کی ہے جہاں بعد میں انہوں تاریخی لالچوک میں پر قومی پرچم لہرایا۔آج یعنی پیر کو گاندھی سری نگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ منگل وار کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سینئر کاندریس لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اتوار کی صبح پنتہ چوک سے شروع ہو کر لالچوک سرینگر میں اختتام پزیر ہوئی ہے اس دوران ریلی میں مسلسل وادی کے اندفر تیسرے روز بھی لوگوں کا سیلاب امڈ آیا تھا جس میں کچھ سیاسی پارٹیوں کے ورکران اور لیڈران بھی شامل تھے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے سری نگر شہر کے لال چوک میں بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا، اور 7 ستمبر کو شروع ہونے والے پیدل مارچ کے اختتام ہوئی۔ کشمیر نیوز سروس کے سٹی رپوٹر نے بتایا کہ راہول گاندھی نے سری نگر کے مشہور لال چوک پر بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر رہنما کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا اتوار کی صبح پنتھا چوک سے دوبارہ شروع ہوگی اور شہر کے بلیوارڈ روڈ پر واقع نہرو پارک کے قریب اختتام پذیر ہوگی۔ اتوار کو یاترا کا آخری پیدل چلنے کا دن ہوگا۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ جیسے سرکردہ لیڈران گاندھی کے ساتھ ان کی بہن پرینکا کے ساتھ اونتی پورہ اور بانہال میں شامل ہوئے۔کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا آج یاترا ختم ہوئی ہے جبکہ پیر کو سرینگر میں راہل گاندھی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور منگل کو وہ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔خاص بات یہ ہے کہ، کنیا کماری سے کشمیر یاترا ملک کے جنوبی سرے سے 7 ستمبر کو شروع ہوئی اور 30جنوری کو سری نگر میں، تقریباً 145 دن اور تقریباً 4000 کلومیٹر بعد ختم ہوئی۔جبکہ پہلی بار کشمیر میں لوگوں کی جانب سے اس طرح کسی سیاسی پارٹی کے لیڈر کے ریلی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔