اونتی پورہ :۶،فروری: سماج سے منشیات کو ختم کرنے کےلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد2 منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ان کی شناخت طارق احمد شیخ عرف پتنجلی ولد غلام قادر شیخ ساکن تلباغ پامپور اور جاوید احمد ڈار عرف برچی ولد محمد اکرم ڈار ساکنہ میج پامپور کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں این ڈی پی ایس کے کئی مقدمات میں ملوث تھے۔ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود، ملزمان پامپور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہے تھے۔ اس کے بعد، مقدمات پر مناسب کارروائی کی گئی اور مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، گرفتار منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔