سری نگر:۶،جنوری: کے این ایس : وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوران شب پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے تاہم درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے گلمرگ کپوارہ مژھل،سادھاٹاپ اور فرکین میں بھی ایک فٹ برف جمع ہوئے ہے کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں دوران شب زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی جبکہ سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں پیر کی دوپہر سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 اور8 فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 9 سے11 فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں دوپہر سے برفباری کا سلسلے جاری۔جاری برفباری کے سبب ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار۔سادھاناٹاپ اور فرکین گلی پر ایک فٹ سے زیادہ برفباری جمع ہے اور سڑک رابطہ بھی احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ موسم ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی ان سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا اوران پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے فلحال اپیل کی گئی کہ وہ گھر سے باہرنا گھومے تاہم دن بھر ہلکی سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر ہندوارہ میں نیوبس اڈے اور دیگر کئی جگہوں پر سڑکیں زیرآب آگئی جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا .کچھ رہگیروں اور دکانداروں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیو بس اڈا ہر جگہ معمولی بارشوں سے زیر آب آجاتا ہے ادھر باٹا کمپلیکس ہندوارہ کے سامنے سڑک کی حالت اس قدر ہے جو جھیل کی صورت اختیار کررہا ہے جہاں سے لوگوں کا گزرنا مشکل بن جاتا ہے انہوں نے کہا سڑک کی مرمت کےلئے کئی بار آراینڈ بی ہندوارہ اور مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے افسران کو اس حوالے آگاہ کیا لیکن کئی بار بولنے کے بعد بھی انہوں نے اس ان سڑکوں کو ٹھیک کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور قاضی گنڈ میں 5.6 مل میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں 1.14 فٹ، پہلگام میں 2.0 سینٹی میٹر اور کپوارہ میں 5.0سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔دریں اثنا وادی میں مطلع ابر ا?لود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔