سید اعجاز
ترال//برن پتھری ناگہ بل ترال کی گوجر بستی کو امسال محکمہ سوشل فارسٹری نے ”گرین انڈیا مشن“ کے تحت نان پلانٹنگ ایکٹوٹی“ کے تحت لیا گیا ہے جہاں علاقے سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد سے درخواستیں وصول کئے گئے جہاں14کے بجاےئ20درخواست محکمے کو موصول ہوئے جہاں طے شدہ ضوابط کے تحت محکمے نے پیر کے روزمحکمہ سوشل فارسٹری کے ریجنل ڈائر ایکٹر معراج الدین ملک ،ڈی ایف او منظور احمدمحکمہ کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے علاوہ دہی نمائندوں اور بستی کے معززین کے موجودگی میں باضابطہ طور قرعہ اندازی ہوئی ہے جس کے تحت 14کنبوں کو منتخب کیا گیا ہے اور مشن کے تحت فی کنبہ6شہد کے مکھیوں کے چھتے فراہم کئے جائیں گئے۔ ۔محکمہ کے حکام کے مطابق منتخب کنبوں کو باضابط طور شہد کے مکھیوںکے چھتے اور دیگر ساز سامان بھی فراہم ہوگا تاکہ لوگ آرام سے اپنا روز گار کما سکیں گے ۔
لوگوں نے قرعہ اندازی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے پراوگراموں کومستقبل میں بھی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔