سری نگر:ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے پیر کے روز ترال کے ک چھملہ، نہر، اور کھاسی پورہ نامی گاﺅں کا دورہ کیا ہے جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان سے ملاقات کی ہے اورانہیں اپنے اپنے مشکلات سے آگہ کیا ۔جبکہ مزکورہ گاﺅں میں لوگوں نے مل کر گاﺅں کے تعمیراتی منصوبوں کو ترتیب دیا ہے ۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے منظور احمد گنائی نے بتایا کچھ ملہ،نہر کھاسی پورہ میں لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران ان علاقوں میں کوئی کام نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا وہ ان علاقوں کی طرف اب اورزیادہ توجہ دیں گے تاکہ عوام کو دپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔ مزکورہ گاﺅں میں پہلی بار لوگ نے مل کر تعمیراتی منصوبوں کو ترتیب دینے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا لوگ جہاںاس طرح کے پروگراموں میں شرکت نہیں کرتے تھے اور اس وجہ سے تعمیراتی کام سے سب لوگ ناخوش نظر آتے تھے انہوں نے بتایا اب لوگوں کو سمجھ میں آیا کہ ان پروگراموں میں حصہ نہ لینے سے انہیں کس طرح کے نقصان ہوتا تھا اور آج تینوں گاﺅں کے لوگوں نے یہاں آکرگاﺅں کا تعمیراتی منصوبہ مل کر ترتیب دیا ہے جو ایک اچھا قدم ہے انہوں نے کہا مزکورہ گاﺅں کی جانب اور زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔