بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ڈانگری راجوری حملہ کیس:5ہفتوںمیں سیکورٹی فورسزکے120تلاشی آپریشن

ملوث حملہ آور ضلع کے پہاڑی علاقوںمیں موجود،معلومات فراہم کرنے والے کو10لاکھ روپے کاانعام دیا جائے گا:پولیس کااعلان

by Srinagar Mail
08/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں:۸،فروری: جےجموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ ضلع راجوری کے ڈانگری گاو¿ں میں ہوئے حملے میں ملوث دہشت گرد ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کےلئے10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کی رات جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں، پولیس نے دہشت گردوں کو کسی بھی طرح سے سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔یکم جنوری کو راجوری ضلع کے ڈانگری گاو¿ں میں دہشت گردوںکی فائرنگ اور بعدازاں ہوئے دھماکے میں 2بچوں سمیت7 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پہلے اس گاﺅںمیں کچھ گھروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت5افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ ا گلے روز ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)پھٹ جانے سے2 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ آور اگلے دن فرار ہو گئے۔اتوار کو، ڈانگری کے باشندگان نے گاو¿ں میں حملوں کے پیچھے دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں سیکورٹی ایجنسیوں کی ’ناکامی‘پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سیکورٹی ادارے آئندہ15 دنوں میں دہشت گردوں کا قلع قمع نہ کرسکے توگاﺅںکے لوگ بھوک ہڑتال کریں گے۔پولیس نے کہاکہ ڈانگری گاو¿ں میں حملہ کرنے والے دہشت گرد ابھی تک راجوری کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں،اوربقول پولیس وہ دوبارہ دہشت گردی کا واقعہانجام دے سکتے ہیں۔پولیس نے مزید کہاکہ کچھ لوگ ہیں جو ان دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ان کی بقاءمیں سہولت فراہم کر رہے ہیں اور انہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔پولیس نے کہاکہ دہشت گردی کے ان سہولت کاروںپر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے اعلان کیاکہ ڈانگری حملے وہلاکتوںمیں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں جوکوئی بھی معلومات فراہم کرے گا ،اسے 10 لاکھ روپے اور دیگر انعامات دئیے جائیں گے۔پولیس نے اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ امن ترقی کےلئے شرط ہے اور عوام کو ہر ممکن طریقے سے امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ڈانگری حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کےلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز راجوری میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق، گزشتہ5 ہفتوں میں 120 سے زائد آپریشن کئے گئے ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

2019سے2022 تک جموں وکشمیرمیں سیکورٹی فورسزکے 1533انسدادملی ٹنسی آپریشن

Next Post

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
وادی کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوںمیں بارشیں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری

کپوارہ کے مختلف مقامات پر برف باری سے سڑکوں پرپھسلن پیدا ہوئی

کپوارہ کے مختلف مقامات پر برف باری سے سڑکوں پرپھسلن پیدا ہوئی

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

اونتی پورہ میں 20 سال سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail