سرینگر//وادی کشمیر کے بیشتر بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں جمعرات کوبرف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رُک رُک کر بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمے موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں 9 فروری کو بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 10فروری کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان بھی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔