بارہمولہ میں پولیس نے 72 گھنٹے کے اندر چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے جرم میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کرلیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مورخہ 05 فروری 2023 کو، پولیس اسٹیشن پٹن کو غلام حسن راتھر ساکن پاکی پورہ پٹن کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ 1 0اور 02 فروری-2023 کی درمیانی رات کو چند نامعلوم چور وں نے اس کی دکان سے سگریٹ اور دیگر اشیاءچرا کر لے گئے۔ اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر/2023 32 کوقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پٹن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ابتدائی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے جن میں سے ایک کی شناخت آزاد مختار حجام ولد مختار حجام ساکن سنگھ پورہ پٹن کے نام سے ہوئی اور اسے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ مکمل پوچھ گچھ کے بعد اس نے انکشاف کیا کہ اس نے مزید تین افراد کے ساتھ جرائم کے کمیشن میں ملوث ہیں جن کی شناخت الطاف احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ ریشی پورہ ہنجیویرہ، اعجاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن سنگھ پورہ پٹن اور جمشید احمد وازہ سکنہ سنگھ پورہ پٹن کے نام سے کی ہے۔ جنہیں بعد ازاں فوری طور کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ان کے قبضے سے چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات سمیت مالہ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔علاقے کے عام لوگوں نے کم سے کم وقت میں کیس کوحل کرنے پر پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری کوششوں سے کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلانا چاہیے کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔