اونتی پورہ پولیس کو پرنسپل سیشن جج پلوامہ کی معزز عدالت سے منظور احمدبٹ ولد غلام محمد ساکن ریشی پورہ نامی ایک ملزم کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ موصول ہوا ہے جو گزشتہ 20 سال سے اپنی گرفتاری سے بچنے سے فرارتھا جس کی نسبت ایف آئی آر نمبر /1997 96 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ درج تھا۔اسی مناسبت سے ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کا فی محنت کے بعد ملزم کو ریشی پورہ علاقہ سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم کو معزز عدالت میں پیش کیا گیا۔ معزز عدالت نے مذکورہ مجرم کو ڈسٹرکٹ سب جیل پلوامہ منتقل کر دیا۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا۔