سید اعجاز
پلوامہ//اسسٹنٹ ڈائر ایکٹر فوڈ اینڈ سپلائز پلوامہ شیخ عنایت اللہ کے حق میں جمعرات کے روز پلوامہ میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی جانب سے ایک الوادعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اور پُر نم آنکھوں سے انہیں رخصت کیا ہے ۔اس دوران یہاں موجود ملازمین نے شیخ عنایت اللہ کے خد مات کو یاد کرتے ہوئے خود کو ان کے زیر نظر کام کرنے پر فخر محسوس کیا ہے۔یہاں یہ باقت قابل ذکر ہے کہ شیخ عنات اللہ آج تک سیول انتظامیہ کے مختلف عہدوں جس میں تحصیل دار،بی ڈی اواور اب اسسٹنٹ ڈائر ایکٹر فوڈ اینڈ سپلائز کے عہدے پر تعینات ہے انہوںجون2020میں پلوامہ میں عہدہ سنبھالا اور ضلع پلوامہ میں زمینی سطح پر محکمے میںکافی تبدیلی لائی ہے جو زمینی سطح پر دیکھنے میں آیا ہے شیخ عنایت اللہ نے جس اندازسے ایک اہم اور بڑے محکمے میں شفافیت لائی ہے وہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے لئے ایک نمونہ ہے انہوں نے کسی طرف داری کو چھوڈ کر اپنا فرض بہتر انداز میں ادا کیا ہے جس کوعام صارفین کے ساتھ ساتھ ملازمین نے بھی آج یاد کیا۔خیال رہے شیخ عنایت اللہ کو حال ہی میں پلوامہ سے تبدیل کر کے ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔