منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نالہ دودھ گنگا،دریاکناروں اور دیگرآبی ذخائر پر قابض لوگوں کوSMCاورI&FCکی آخری مہلت

7دنوں میں غیرقانونی تجاوزات اورتعمیرات کواز خود ہٹادیں

by Srinagar Mail
11/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر،بارہمولہ:۱۱، فروری:سرکاری وکاہچرائی اراضی کوبحال کرنے کی مہم کے بیچ آبی ذخائر کوغیرقانونی تجاوزات سے نجات دلانے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ،اوراس حوالے سے سری نگر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویژن بارہمولہ نے دودھ گنگا نالہ،دریاکناروں اور دیگرآبی ذخائر پر مبینہ طورقابض لوگوں کوتجاوزات ہٹانے کیلئے7دنوںکی آخری مہلت دی ہے۔جے کے این ایس کے مطابقسری نگرمیونسپل کارپوریشن کے کمشنراطہرعلی خان نے 11فروری2023کوجاری کردہ ایک نوٹس زیر نمبرSMC/PS/COM/120-27میں کہاہے کہ سری نگرمیں آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ کےساتھ غیر قانونی تجاوزات کرنے والے اپنی تعمیرات وتجاوزات کو 7 دنوں کے اندر ہٹائیں۔انہوںنے کہاکہ دودھ گنگا نالے کی حدودمیں کئی مقامات پر ناجائز تجاوزات کوپایاگیاہے،اور یہاں غیرقانو نی تعمیرات کھڑی کی گئی ہیں۔کمشنر ایس ایم سی اطہرعلی خان نے کہاکہ عام نوٹس کے ذریعے دودھ گنگا کی اراضی پر غیرقانونی تجاوزات وتعمیرات کھڑی کرنے والوںکو7دنوںکی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کوازخودہٹادیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں SMCکارروائی شروع کرے گی۔انہوںنے کہاکہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ کےساتھ غیر قانونی تجاوزات کوہٹانے کی کارروائی کے اخراجات خلاف ورزی کرنے والوںکو ادا کرنا ہوں گے۔ادھر جاری انسداد تجاوزات مہم کے بیچ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویژن بارہمولہ نے ہفتے کے روز ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے دریاکناروں اور دیگرآبی ذخائر پر مبینہ طورقابض لوگوں کوتجاوزات ہٹانے کیلئے7دنوںکی آخری مہلت دی ہے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویژن بارہمولہ کے دفتر سے11فروری2023کوایک نوٹس زیر نمبرFCSDB/122-38 بعنوان ’ہرخاص وعام‘ جاری کی گئی ۔اس نوٹس کے ذریعے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویڑن نے بارہمولہ ضلع میں رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ 7 دنوں کے اندر دریائے جہلم کے کناروں اور دیگر آبی ذخائر پر سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیں،اوراگرکوئی تعمیر کھڑی کی گئی ہے تو مقررہ معیادمیں اسکو دورکریں۔محکمہ ھٰذا نے اس آخری مہلت سے انتباہ کیاہے کہ ایسا نہ کرنے پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹس میں خبردار کیاگیا ہے کہ اگر کوئی شخص تجاوزات کو ہٹانے میں ناکام ہوتا ہے تو، محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈویژن بارہمولہ انسدادتجاوزات کارروائی انجام دے گا اور لوگوں کو اس کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔نوٹس بعنوان ’ہرخاص وعام‘ میں مزید لکھا گیاہے کہ جو لوگ ناجائز تجاوزات ہٹانے میں ناکام رہے، ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس کےلئے ضلع بھر کے رہائشیوں کو الگ الگ بے دخلی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نیاٹیکس نظام سماج کے متوسط طبقے کیلئے فائدہ بخش:3 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔3سے6 لاکھ کے درمیان کی آمدنی پر5فیصد ٹیکس: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Next Post

کشمیرمیںصبح صبح ہلکی بر وباراں،دن کودھوپ چھاﺅں،سہ پہر آسمان صاف

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
9 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان

کشمیرمیںصبح صبح ہلکی بر وباراں،دن کودھوپ چھاﺅں،سہ پہر آسمان صاف

گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا،2 مزدورلقمہ اجل

12اضلاع کیلئے تازہ وارننگ جاری

کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار منظورشیری کوصدمہ ، والدہ رحمت حق

کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار منظورشیری کوصدمہ ، والدہ رحمت حق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail