جموں:۳۱،فروری: پولیس نے جموں شہر کے مضافات میں اُڑنے والے ایک ڈرون کو ضبط کیا، جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے پیر کو بتایاکہ ڈرون کو اتوار کو رات دیر گئے بشنہ علاقے کے باندرالی گاو¿ں کے مضافات میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔گاو¿ں والوں نے کواڈ کاپٹر کو بستی پر اُڑتے دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے بتایاکہ ڈرون کوقبضے میں لے لیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسے شادی کی تقریب کو فلمانے کےلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ بشنہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اﺅ وکرم شرما نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔پچھلے کچھ سالوں میں، دہشت گرد تنظیموں نے سرحد پار سے ہتھیار، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، نقدی اور منشیات لے جانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا ہے۔