امسال ڈیڑھ ماہ میں 30ایف آئی آر درج،29ملزمان گرفتار : ایس ایس پی بارہمولہ
بارہمولہ :۳۱،فروری:جے کے این ایس : بارہمولہ پولیس نے©’ ’اُوڑی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کوناکام “بناتے ہوئے4منشیات فروشوں کوکروڑوں روپے مالیت کی براﺅن شوگر اور کروڑوں روپے کی نقدرقم سمیت گرفتار کرلیا۔اس دوران ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہاکہ رواں سال محض ڈیڑھ ماہ کے دوران منشیات فروشی سے متعلق30ایف آئی درج کرکے29ملزمان کوگرفتارکیاگیا،اوراُن کی تحویل سے 2کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور اشیاءاورنقدرقم بھی برآمد کی گئی۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارہمولہ پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں اوڑی میں پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سوموگاڑی زیر نمبرJK05D-3680میں سوار4افراد کوکروڑوں روپے مالیت کی براﺅن شوگر اور کروڑوں روپے کی نقدرقم سمیت گرفتار کرلیا۔انہوںنے کہاکہ کمل کوٹ سے اوڑی جارہی اس سوموگاڑی کوچوکی افسر کی سربراہی میں پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے رُکنے کااشارہ کیا لیکن ڈرائیورنے گاڑی تیزی سے دوڑاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ،تاہم پولیس پارٹی نے بڑی حکمت اور بہادری سے گاڑی کوروکا۔انہوںنے کہاکہ سوموگاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں سے 1.17کلوگرام براﺅن شوگر جیسے مادے کے علاوہ 25کروڑ 39لاکھ روپے کی رقم برآمد کرکے ضبط کرلی ۔ایس ایس پی بارہمولہ کاکہناتھاکہ پولیس نے گاڑی میں سوار چاروں افراد کوموقعہ پر ہی گرفتار کیا۔جن میںنصیر احمدبھٹی ولد نذرالدین ،ریاض احمدکھانڈے ولد محمدشریف ،فیاض احمد کھانڈے ولد محمدشریف اورمحمدمجید ولد وبدالمجیدساکنان ماڑیاں کمل کوٹ اوڑی شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چاروں گرفتار منشیات فروشوں کیخلاف پولیس تھانہ اوڑی میں ایف آئی آرزیرنمبر12/2023تحت 8/20,29این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔ ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ گرفتارشدگان کا پاکستان میں مقیم منشیات فروشوں کیساتھ رابطہ تھا،اوروہاں سے ہی انھیں منشیات اسمگل کی جاتی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ایس ڈی پی اﺅ اوڑی اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ،اور ہمیں بہت جلد کچھ اہم سراغ ملنے کی اُمید ہے ۔ ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہاکہ منشیات اسمگلنگ میں شامل مزید لوگوںکی گرفتاری کاقوی امکان ہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ نے سماج ومعاشرے کومنشیات کی وباءسے نجات دلانے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ امسال محض ڈیڑھ ماہ کے دوران منشیات فروشی سے متعلق30ایف آئی درج کرکے29ملزمان کوگرفتارکیاگیا،اوراُن کی تحویل سے 2کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور اشیاءاورنقدرقم بھی برآمد کی گئی،اور کچھ گاڑیوںکوبھی ضبط کیاگیا۔انہوںنے منشیات فروشوں کے بڑے سپلائروںکا شکنجہ کسنے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کومنشیات کی وباءسے نجات دلانے میں پولیس کوتعاون دیں ۔ ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہاکہ منشیات فروشی اورمنشیات اسمگلروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے لوگوں کی شناخت کوصیغہ راز یعنی خفیہ رکھاجائے گا۔