نیوز ڈیسک
ترال: جنوبی کشمیر کے ترال کے نہر علاقے میں منگل کے روز حضرت بابا شکورالدین (رح) کا سالانہ عرس نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا- عرس پاک میں ترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ اس دوران عقیدت مندوں نے بابا شکور الدین ؒ کے آستان عالیہ پر حاضری دیکر اپنے عقدیت کا اظہار کیا- واضح رہے اوقاف کمیٹی اور باشندگان نہر کی طرف سے عقیدت مندوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی رکھا گیا تھا –