پلوامہ :۴۱،فروری:جےسی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز نے منگل کو 40 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 2019 میں یہاں اپنے قافلے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔جے کے این ایس کے مطابق سی آر پی ایف کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چوہدری کی قیادت میں فورس کے افسران، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے یہاں پلوامہ کے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خصوصی ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری نے کہا کہ پلوامہ کے شہداءکی قربانیاں فورس کو دہشت گردی سے پاک ملک کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے40 بہادروں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ ان کی قربانی ہمیں ملک کو دہشت گردی سے پاک بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔آرمی کی 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا، اے ڈی جی پی کشمیرزون وجے کمار، آئی جی سی آر پی ایف (آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ، ڈی آئی جی ساو¿تھ کشمیر رینج رئیس محمدبٹ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ان افسران میں شامل تھے جنہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔