سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے گزشتہ دنوں نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے گولڈ اور سیلور میڈل حاصل کر کے ترال کا نام روشن کیا ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز فوج کی جانب سے بجونی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں سالک منظور ساکن لرو جاگیر ترال نے نیپال میں گولڈ جیتا ہے جبکہ ادیبہ منظور ساکن ترال نے سیلورجیت کر ترال کا نام روشن کیا ہے اسی طرح ناگہ بل ترال سے تعلق رکھنے والے فرہان رفیق نے کنیا کماری میں گولڈ جیتا ہے ۔اس کے علاہ گزشتہ کئی نیشنل سطح کے مقابلوں میں زینب یونس،احمد بن نثار،محسن مشتاق،زاہد احمد خان کے علاوہ معروف لینومارشل آرٹ کے سرپرست فیروز احمد کو بھی اس تقریب میں انعام سے نوازا گیا ہے ۔اس دوران کھلاڑیوںنے اپنے کوچ اور فوج کے اس حوصلہ افراائی کے لئے شکریہ ادا کیا