سری نگر:19،فروری: پلوامہ کے پنگلگام سنگوناربل علاقے میں حضرت رحمان صاحب قلندرکا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عرس مبارک میں شرکت کی۔اس موقع پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کئی شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق حضرت رحمان صاحب قلندر کا سالانہ عرس مبارک پنگلگام سنگوناربل پلوامہ میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں رحمان صاحب قلندر? کے آستان عالیہ پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے آستان عالیہ پر حاضری دی۔دن بھر درود و اذکار ، نعت خوانی اور خطمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوئی۔اس موقع پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر فیاض دلگیر نے کی جبکہ جبکہ نظامت کے فرائض عبدل مجید عاصم نے انجام دیئے۔مشاعرہ میں جن شعرائنے اپنا کلام پیش کیا ان میں محترمہ موصودہ جی، غلام محمد دلشاد، جاوید قلمی شیخ گلزار ،عبدالغنی کمار ،فیاض دلگیر اور عاصم مجید قابل ذکر ہے۔