اونتی پورہ کے پدگام پورہ میں شبانہ تصادم، ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری
سید اعجا
اونتی پورہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے چند کلو میٹر دور پدگام پورہ میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی ہوئی ہے جس میں ملی ٹینٹ مارا گیا ہے کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ میں بتایا پدگام۔پورہ انکونٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے تاہم تاحال مارے گئے ملی ٹینٹ کی لاش کو بر آمد نہیں کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔یہ تصادم رات کے قریب ایک بجے شروع ہوا۔خیال رہے پلوامہ کے اچھن علاقے میں کشمیری پنڈت کی ہللاکت کے بعد ضلع میں سیکورٹی کو ٹائٹ کر کے ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔علاقے سے مزید تفصیلات کا انتظار یے۔۔۔