سری نگر، 28 فروری: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں نصف شب سے جاری انکوٹر اختام پزیر ہوا ہے جس میں پلوامہ اور پستونہ ترال سے تعلق رکھنے والے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نےبتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند، ایک فوجی مارے گئے اور ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا۔افسر نے مزید کہا کہ تصادم کی جگہ کے قریب مسجد کے قریب ہونے کی وجہ سے آپریشن کو انتہائی احتیاط کے ساتھ طویل کیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ عاقب مشتاق سنجے کمار ناتھ کے قتل کا ذمہ دار تھا۔اس دوران مارے گئے دونوں ملی ٹینٹوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ عاقب مشتاق بھٹ پلوامہ (اے کیٹیگری) اور اعجاز احمد بھٹ (سی کیٹیگری) ولد غلام محمد بٹ ساکن سید آباد، پاسانہ ترال، افسر نے مزید کہا۔