سری نگر:۸۲،فروری:حکومت نے تقریباً46سال قبل سری نگرکے صورہ علاقہ میں اسٹیٹ لیجسلیچر ایکٹ کے تحت قائمSKIMS کی خود مختاری ختم کر دی ہے اور اس کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے سپردکردیا گیا ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (GAD)کے مانیٹرنگ سیکشن نے ڈائریکٹر SKIMSصورہ سری نگرکو ایک خط میں کو لکھا ہے کہ SKIMSصورہ کے تمام معاملات کو ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (H&ME) ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مجاز اتھارٹی کی ضروری کارروائی کےلئے پیش کیا جانا چاہیے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کی خاتون انڈرسیکرٹری سپندر کور(جے کے اے ایس ) کی جانب سے24فروری2023کوایک خط زیر نمبرGAD-MTG0SKIMS/11/2022 ،بعنوان’SKIMSصورہ کے کاروبارکالین دین‘،ڈائریکٹر SKIMSکوبھیجا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیبل کے اندراج نمبر 17 کے لحاظ سے حکومت کے زیر انتظام جموں و کشمیر رولز 2019کے جاری کردہ کاروبار کے لین دین کے پہلے شیڈول میں شامل ہے ۔ وزارت داخلہ، حکومت ہند نے27اگست2020 کے نوٹیفکیشنG.S.R 534(E) کے ذریعے، SKIMSصورہ کا انتظام محکمہ صحت اور طبی تعلیم کو سونپا گیا ہے۔اسی مناسبت سے، مواصلت میں کہا گیاکہ اب سے تمام معاملات،تجاویز،کیس فائلوں کو محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے ذریعے مجاز اتھارٹی کے پاس غور ومنظوری کےلئے پیش کیا جا سکتا ہے۔ SKIMS سے موصول ہونے والی کیس فائلیں،حوالہ جات،تجاویز جو کہ اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑی ہیں، اس کے ساتھ موجودہ TBRs کے مطابق مزید کارروائی کےلئے اس کے ساتھ واپس کردی جاتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ SKIMS کی تعمیر کا آغاز 1976 میں ہوا۔ انسٹی چیوٹ کو جزوی طور پر 5 دسمبر 1982 کو شروع کیا گیا۔19 اگست 1983 کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ ہر سال انسٹی ٹیوٹ5 دسمبر کو اپنا یوم تاسیس مناتا ہے۔