سید اعجاز
ترال//ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے پیر کے روز ترال رٹھسونہ،ہفو نگین پورہ ،کوئل شکار گاہ وغیرہ گاﺅں کا دورہ کر کے یہاں مختلف پروجیکٹو کا افتتاح کر عوام کے نام وقف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا پی آر آئی سیکورٹی کے اندر رہنے سے عوام ان تک پہنچ نہیں پاتا ہے تاہم حال ہی میں عوام سے ملنے کے لئے انہوں ایک پروگرارم ترتیب دیا تھا جس دوران انہوں نے اپنے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا پیر کے روز انہوں نے ہفو نگین پورہ میں شمشان گھاٹ کی اپ گریڈشن کیا گیا تھا جس کا حال ہی میں کام مکمل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا نگین پورہ میں محکمہ آر ڈی ڈی کے افسران نے ان کے ہمراہ بستی کا تفصیلی دورہ کیا ہے اور جو کام کرنا باقی ہے اس کو بھی آنے والے وقت میں کیا جائے گا ۔ڈی ڈی سی ممبر نے بعد میں رٹھسونہ نامی گاﺅں کا بھی دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایک عوام کے دیرینہ مطالبے ہسپتال اور سکول تک پہنچ نے کے لئے رابطہ پل کا بھی افتاح کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا رٹھسونہ ہسپتال کو بہت جلد عوام کے نام وقف کیا جائے گا کیوں کہ ہسپتال کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔انہوں کوئل میں قائم ایک سرکاری سکول میں بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے نجی سکول کے برابر کھیلنے کے لئے سامان بھی فراہم کیا ہے انہوں نے کہا میں نے ایک شروعات کی ہے مجھے امید ہے کہ ہمارے سرکاری سکولوں میں قابل استاد ہے اور کہیں کہیں پر سکولوں میں جدیدیت لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں کوئل شکار گاہ نامی گاﺅں ایک اپن ائیر جم پارک کا بھی افتتاح کیا ہے جہاں تمام عمر کے لوگ یہاں پر ورزش کر سکتے ہیں انہوں نے کہا یہ جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی جم پارک ہے ۔