بشارت رشید
پلوامہ: جی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی صدارت کے جشن کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نے سوموار کو ہندوستان اور گلوبلائزڈ دنیا کی بدلتی ہوئی حقیقت پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سابق ڈائریکٹر کالجس، پروفیسر یاسین احمد شاہ مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے، جبکہ ڈاکٹر اطہر الدین نے کلیدی خطاب پیش کیا۔ سیمینار کے دوران مقررین نے موسمیاتی تبدیلی، خواتین کو بااختیار بنانے، اور ڈیجیٹل ایمپاورمنٹ کے علاوہ گلوبلائزڈ دنیا کی بدلتی ہوئی حقیقت اور ہندوستان کی جی ٹوئنٹی صدارت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر یاسمین فاروق بھی سیمینار میں موجود تھی، جنہوں نے کہا کہ کالج ایسے پروگراموں کے ذریعے طلباء کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ ان کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔