بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے درمیان منگل کوجموں وکشمیر کے سالانہ میزانیہ پرصوتی ووٹ سے مہرتصدیق ثبت

مالی سال 2023-24کیلئے1.118 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ منظور

by Srinagar Mail
21/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۲،مارچ:جموں و کشمیر کا بجٹ برائے مالی سال2023-24 ہنگامہ آرائی کے درمیان منگل کوصوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔خیال رہے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے جواب کے بعد، بجٹ کو لوک سبھا میں منگل (14 مارچ) کو منظور کیا جانا تھا،تاہم ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث جموں وکشمیرکے بجٹ کی منظوری میں کچھ دنوںکی تاخیر ہوئی۔ بجٹ کو مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے13 مارچ کولوک سبھا اور14مارچ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا تھا۔ دونوں موقعوں پر دونوں ایوانوںمیں ہنگامہ آرائی کے درمیان بجٹ پیش کیاگیاتھا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے دونوںایوانوںمیں مختلف معاملات کولیکر حزب اقتدار اورحزب اختلاف کے ممبران کے درمیان جاری ہنگامہ آرائی اور شورشرابے کے بیچ پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا نے منگل کوبالآخر مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کےلئے بجٹ برائے مالی سال2023-24 پاس کیا۔ اڈانی معاملے کی جے پی سی جانچ کے مطالبہ پر اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان، لوک سبھا نے منگل کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کےلئے مالی سال 2023-24کیلئے1.118 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ منظور کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کوجیسے ہی التوا ءکے بعد دوپہر 2بجے ایوان کا دوبارہ اجلاس ہوا، راجندرا اگروال، جوایوان میں کارروائی کی صدارت کر رہے تھے، نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما سے کہا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے بجٹ پر بحث شروع کریں۔ممبرپارلیمنٹ جگل کشورشرما نے ایک منٹ تک بات کی جس کے بعد جموں و کشمیر کا بجٹ برائے مالی سال2023-24 پاس کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔خیال رہے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے جواب کے بعد، بجٹ کو لوک سبھا میں منگل (14 مارچ) کو منظور کیا جانا تھا۔ بجٹ کو مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے13 مارچ کولوک سبھا اور14مارچ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا تھا۔ دونوں موقعوں پر دونوں ایوانوںمیں ہنگامہ آرائی کے درمیان بجٹ پیش کیاگیاتھا۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے 13 مارچ کو جموں و کشمیر کے مالی سال2023-24کیلئے1,18,500 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، جو کہ موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 5500 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔وزیر خزانہ نے سالانہ بجٹ میں جموں و کشمیر کی ترجیحات کو گڈ گورننس، نچلی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی، پائیدار زراعت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی میں سہولت فراہم کرنا، روزگار پیدا کرنا، تیز رفتار ترقی اور جامع ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا اور5 سال کے اندر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ یہ جموں و کشمیر کا لگاتار چوتھا بجٹ تھا جومرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیا ۔اسے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 17 مارچ 2020 کوجموں و کشمیر کا بجٹ 2020-21، 17 مارچ 2021 کو 2021-22 اور 14 مارچ 2022 کوجموں و کشمیر کا بجٹ 2022-23پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

Next Post

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ پرازخود معائنہ

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

وزیر داخلہ امت شاہ نے کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب ماتا شاردا دیوی مندر کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail