سید اعجاز
ترال//لرگام ترال میں قائم معروف تعلیمی ادارے اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لرگام ترال میں ایک روز کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے دن کے مناسبت سے الگ مکالے پیش کئے ہیں۔منعقدہ تقریب میں گاﺅں کے معززین نے بھی شرکت کی ہے ۔تقریب میں دار الرقم کے مہتمم مفتی و قاضی فاروق احمد نے بطور مہماں خصوصی نے شرکت کی ہے جنہوں نے سکول میں زیر تعلیم ایک طالبہ شبینہ بلال ساکن لرگام ترال جنہوں نے قرآن مجید مکمل حفظ کیا ہے کی عزت افزائی کی گئی ہے طالبہ کو نقدی انعام کے علاوہ ایک قرآن مجیدایک شال بھی پیش کیا گیا ہے ۔ اس دوران مفتی فاروق احمد نے حصول تعلیم کے مقصد ،اور والدین اور اساتذہ کے کردارکے بارے میں یہاں موجودلوگوں کے مفصل جانکاری دی ہے انہوں نے مزکورہ سکول انتظامیہ کے رول کی تعریف کی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مزکورہ سکول علاقے کا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں کو میعاری دینی اور دنیاوی علوم فراہم کی جاتی ہے ۔سکول انتظامیہ نے تقریب میں شریک سبھی افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔