منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ماہ رمضان المبار ک کاپہلا جمعہ:وادی بھرکی مساجد،خانقاہوںاور آستانوںمیں جمعہ اجتماعات

تاریخی جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں نمازیوں کا سیلاب

by Srinagar Mail
24/03/2023
A A
تاریخی جامع مسجد سرینگر کے انتظامیہ کا غیر معمولی فیصلہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر:۴۲،مارچ:جمعرات سے شروع ہوئے ماہ مبارک کے پہلے جمعہ کو پوری کشمیروادی میں نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ،جن میں لاکھوں لوگوںنے خشو وخضو کیساتھ شرکت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق ماہ مبارک کے پہلے جمعہ کوسری نگرکی تاریخی جامع مسجد واقع نوہٹہ اورآثار شریف درگاہ حضرت بل میں عظیم الشان اجتماعات کاانعقاد ہوا،جہاں نمازیوںکاسیلاب باجماعت نما زجمعہ ادا کرنے کیلئے اُمڈ آیاتھا۔اس دوران پولیس نے دونوں تاریخی عبادت گاہوںکے گردونواح میں سیکورٹی اور نگرانی کے کڑے انتظامات کئے تھے تاکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے پُرامن انعقاد کویقینی بنایا جاسکے ۔مطلع ابرآلود ہونے کے باجود مرکزی جامع مسجدسری نگرا ور درگاہ حضرت بل میں ہزاروں روزہ دار لوگ باجماعت نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے پہنچے اوردونوں تاریخی عبادتگاہوںکے احاطے میں اضافی نمازیوں کیلئے فرش اور خمیوں کے انتظامات کئے گئے تھے ۔جہاں مرکزی جامع مسجد کے اندر،احاطے میں اور نزدیکی سڑکوں پر بھی ہزاروںکی تعدادمیں نمازیوںنے جمعہ اجتما ع میں شرکت کی ،وہیں درگاہ حضرت بل کے اندر اوراحاطے میں وقف بورڈکی جانب سے لگائے گئے خیموںمیں لوگوںکی ایک بڑی تعدادنے نماز جمعہ باجماعت اداکی ۔دونوں عبادت گاہوںمیں ماہ مبارک کے پہلے جمعہ کی نماز سے قبل علمائے دین نے ماہ مبارک کی فضیلت اور ایمانی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوںسے کہاکہ وہ ماہ رمضان کے احترام اورتقدس کویقینی بنائیں ،اور ساتھ ہی تزکیہ نفس کے اصل فلسفے کوسمجھیں اور پھر آنے والے دنوںمیں بھی ماہ مبار ک کے فضائل سے مستفیدہوتے رہیں ۔مرکزی جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کی باجماعت ادائیگی کے دوران سینکڑوں لوگ امام صاحبان کی تکیبرات کودوہراتے رہے تاکہ نمازیوںکو رکعو اورسجود کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ادھر سری نگر پولیس نے شہرمیں منعقدہ نماز جمعہ کے پُرامن انعقاد پراطمینان ظاہر کیا ۔ایک بیان میں سرینگر پولیس نے کہاکہ سری نگر کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز جمعہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔بیان کےساتھ جامع مسجدنوہٹہ اور حضرت بل درگاہ کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے پولیس نے بتایاکہ جامع مسجد نوہٹہ میں تقریباً 18ہزار اور درگاہ حضرتبل میں 50ہزار عقیدت مندوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔دریں اثناءموصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیر میں بھی ماہ مبارک کے پہلے جمعہ کو تمام بڑی چھوٹی مساجد ،خانقاہوں اور زیارتگاہوںمیں نمازجمعہ کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ،جن میں موسم ابرآلودہونے کے باجود ہزاروں اورلاکھوں نمازیوںنے شرکت کی ۔تمام مساجد میں نماز جمعہ سے قبل علمائے دین نے ماہ مبارک کی فضیلت پرروشنی ڈالی اورکہاکہ اسی مہینے آسمان اولا سے قران پاک نازل ہوا ہے اوراسی وہ ماہ کے آخری عشرے میں وہ رات (شب قدر)بھی ہے ،جس کواللہ تعالیٰ نے مومنوں کیلئے ہزارراتوں کے برابر اور بہتررات قرار دیاہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

راہول گاندھی لوک سبھا سے نااہل قرار ،8 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

Next Post

بعددوپہر سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں ہلکی بارش،بوندا باندی اور ہوائیں

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
برنگی نالہ میں دوسری جگہ پرایک اور گہرا گھڑا نمودار

بعددوپہر سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں ہلکی بارش،بوندا باندی اور ہوائیں

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail