منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں سری نگر ریل لنک رواںسال کے اواخریا اگلے سال کے اوائل میں کھولا جائے گا: مرکزی وزیر ریلوے

جموں وکشمیر کے پاس2024 کے وسط میں ’وندے بھارت‘ ٹرین ہوگی,وزیراعظم کا خواب پورا ہوگا،کشمیری سیب کی تجارت کیلئے ریلوے کے ذریعے سہولیات پر غور کیا جائےگا: اشونی ویشنو

by Srinagar Mail
25/03/2023
A A
جموں سری نگر ریل لنک رواںسال کے اواخریا اگلے سال کے اوائل میں کھولا جائے گا: مرکزی وزیر ریلوے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بارہمولہ،سری نگر:۵۲،مارچ:جے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنونے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال وندے بھارت ٹرینیں ہوں گی کیونکہ جموں سری نگر ریل لنک اس سال ہی کھولا جائے گا۔بعدازاں مرکزی وزیرریلوے نے بارہمولہ سے سری نگر تک ٹرین میں سفر کیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بارہمولہ میں ریلوے سہولیات کاجائزہ لیا ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر اوردیگراعلیٰ حکام کے ہمراہ بارہمولہ میں ریلوے اسٹیشن کامعائنہ کیا ،اور یہاں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا ۔اس حوالے سے بارہمولہ ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے یہ بھی کہا کہ کپواڑہ اور وادی کشمیر کے دیگر2 مقامات کو جلد ہی ہندوستانی ریلوے سے جوڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں ریلوے نظام کو مزیدبہتر بنایا جائے گا اور سال کے آخر تک بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال ہی جموں سے سری نگرتک ریل لنک کا تعمیری کام مکمل کیاجائے گا۔وزیر ریلوے اشونی ویشنونے نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بارہمولہ آکرخوشی ہوئی ،کیونکہ یہاںفی الوقت آخری ریلوے پڑاﺅ ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کاخواب ہے کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوبھی سبھی جدیدسہولیات میسر ہوں ،اور ہم اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔مرکزی وزیرریلوے نے ’ٹیلی فون رابطہ، ڈبل لائنز، پارسل سروسز، ہندوستانی ریلوے کے ذریعے سیمنٹ اور دواسازی کی تجارت کو سال کے آخر تک یقینی بنایا جائے گا،اورساتھ ہی سیب کی تجارت کیلئے ریلوے کے ذریعے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا۔بعدازاں مرکزی وزیرریلوے نے بارہمولہ سے سری نگر تک ٹرین میں سفر کیا۔سری نگر پہنچنے کے بعد یہاں نوگام ریلوے اسٹیشن پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں کو سری نگر سے جوڑنے والا ادھم پور،بانہال ٹریک اس سال دسمبر یا اگلے سال کے شروع میں مکمل ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ادھم پور بارہمولہ ریلوے لائن مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ادھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لائن پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ اشونی ویشنو نے کہاکہ چناب اور انجی پلوں اور بڑی سرنگوں پر بھی کام جاری ہے اور اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ خدا کے فضل سے، ٹرین اس سال دسمبر یا اگلے سال جنوری،فروری میں اس روٹ پر چلے گی۔انہوں نے کہا کہ اس لائن کےلئے خصوصی طور پر تیار کردہ ’وندے بھارت‘ ٹرین تیار کی جا رہی ہے۔مرکزی وزیر ریلوے کا مزید کہناتھاکہ اس خصوصی ٹرین کی تیاری کے دوران درجہ حرارت، برف جیسی ہر چیز کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔ ایک بار جب ریلوے لائن کھل جائے گی، آپ کے پاس2024 کے وسط میں ’وندے بھارت‘ ٹرین ہوگی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ تین علاقوں سوپور،کپواڑہ، اونتی پورہ،شوپیان اور بجبہاڑہ،پہلگام کو ریلوے لائن سے جوڑنے کا مطالبہ موصول ہوا ہے اور ریلوے اس پر بات کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس پر جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ بات کریں گے، اور پھر مرکزی وزیر داخلہ (امیت شاہ) اور وزیر اعظم (نریندر مودی) سے۔اشونی ویشنو، جو مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بھی ہیں، نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر گاو¿ں اور شہر میں ٹیلی کام کی سہولت ہوگی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن نے اپنا کام مکمل کر لیا ، تازہ ترین انتخابی فہرستیں شائع،جب بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ کرے گا

Next Post

نانرترال کی گوجر بستی میں پہلی بار لوگوں نے بجلی کی روشنی دیکھی

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
نانرترال کی گوجر بستی میں پہلی بار لوگوں نے بجلی کی روشنی دیکھی

نانرترال کی گوجر بستی میں پہلی بار لوگوں نے بجلی کی روشنی دیکھی

ترال میں کرٹیکل کیرایمولنس108 کے ساتھ منسلک ٹیکنشن نے زچہ اور بچہ کی جان بچائی

ترال میں کرٹیکل کیرایمولنس108 کے ساتھ منسلک ٹیکنشن نے زچہ اور بچہ کی جان بچائی

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail