سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نانر ترال علاقے میں آباد گوجر بستی کے لوگوں نے پہلی بار بجلی کی روشنی سے گھروں کو روشن ہوتے دیکھ کر خوشی نے ان کے آنکھوں سے آنسوں نکل آئے ۔لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال اور محکمہ پی ڈی ڈی اونتی پورہ اے ای ای محمد مقبول سمیت تمام چھوٹے بڑے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔اس دورن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے حال ہی میں بستی کے لیے لگائے گئے 25 کے وی ٹرانسفارمر سے بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا۔افتاحی تقریب کے دوران محکمہ بجلی کے مقبول اہنگر، اے ای ای کے پی ڈی سی ایل اونتی پورہ، جونیئر انجینئرز اور محکمہ پاور کے فیلڈ اسٹاف موقع پر موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ بستی بیس سے زائد گھرانوں پر مشتمل ہے یہ بستی سڑک، بجلی اور پانی کی سہولیات کے بغیر تھی۔مزکورہ بستی کے لوگوں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے انتھک کوششوں سے یہ کام بہت کم وقت میں مکمل کر لیا اور آج پہلا دن تھا کہ بستیوں کو بجلی کی سپلائی ملی‘ سڑک اور پانی کی سہولت جاری ہے۔شبیر احمد رینہ نے کہا بستی میں کھیل کا میدان اور قبرستان کے لیے مزید اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے مکین بہت خوش تھے۔گاﺅں کے لوگوں نے پہلی بار بنیادی سہولیات کو دیکھ کران کی انکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک رہے تھے۔ مزکورہ بستی کے لوگوں نے پھولوں کے ہار اور خوش چہروں سے انتظامیہ کا استقبال کیا۔