سید اعجاز
ترال //کرٹیکل کیرایمولنس کے ساتھ منسلک ترال کے ٹیکنشن نے دوران شب ایمولنس گاڑی میں ایک حاملہ خاتون کی کامیاب ڈیلوری کرا کر زچہ اور بچہ کی جان بچائی۔اس دورن ماہرین صحت اور عوامی حلقوں نے ٹیکنشن کے اس رول کی تعریف کی ۔ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کرٹیکل کیر ایمولمنس 108کے ساتھ منسلک عمر طاریق نامی ایک ایک ٹیکنشن نے بہادری کا مظاہرہ کر کے ترال کے صوفی گنڈ آری پل سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کی ایمولنس گاڑیکامیاب ڈیلوری کراکرزچہ اوربچہ کی جان بچا کر دونوں کو صیح سلامت دوران شب ہی ترال ہسپتال پہنچایا ۔جہاں عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایچ ترال میں تعینات ڈاکٹروں نے عمر طاریق کے اس کارنامے پر انکی سراہنا کی ۔ عمر طاریق نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا دوران2بجے صوفی گنڈ علاقے سے ایک فون کال موصول ہوئی ہے جس کے فوراً بعد چند منٹ میں ہم صوفی گنڈ پہنچے جہاں سے مریضہ کو اٹھایا تاہم آری پل کے مقام پر جب مریضہ کی درد میں شدت محسوس ہوئی تو ہم نے ایمولنس گاڑی موجود سامان اور تجربے کا استعمال کر کے ایک کامیاب ڈیلوری کراکر زچہ اور بچہ کی جان بچائی۔طاریق احمد نے بتایا اس کے بعد مریضہ کو ترال ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں موجود عملے نے ان کے اس کوشش کی سراہنا کی ہے اور ڈارئیور کو بھی شاباشی دی ہے ۔