سری نگر:۹۲، مارچ:مالی سال 2023-24 میں تقریباً70 لاکھ نوجوانوں کے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کہا کہ 145 کروڑ روپے کا مختص بجٹ جموںوکشمیرمیں کھیلوں کو مزید فروغ دے گا،اور یونین ٹیریٹری کو کھیلوں کے شعبے میں ایک طاقت میں تبدیل ہوجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق جموںمیں بدھ کوایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ جموں و کشمیر کھیلوں کے شعبے میں ایک پاور ہاو¿س بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ”میرا نوجوان میرا فخر، ہر دن کھیل، ہر ایک کے لیے کھیل“کے تحت اس سال تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔منوج سنہا نے مزید کہاکہ2023-24 کے دوران تقریباً70 لاکھ نوجوان مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ایک بھارت شریشٹھہ بھارت ابھیان کے تحت مختلف کھیلوں کے شعبوں میں25 قومی مقابلوں کی میزبانی کی جائے گی۔ انہوں نے ساتھ ہیکہاکہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں سے جوڑ رہے ہیں اور یہ اس بنیاد پر دکھائی دے رہا ہے کہ کھیل پورے یونین ٹیریٹری میں جوش و خروش سے کھیلے جا رہے ہیں۔سنہا نے کہا، ”ہم اس شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہیں اور کھیلوں کے فروغ پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے،“ سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھیلوں کے شعبے میں تیزی دیکھ رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ فینسنگ، ووشو اور جمناسٹک میں اعلیٰ کارکردگی کے مراکز قائم کیے جائیں گے جبکہ کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور ووشو اکیڈمیاں بھی قائم کی جائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں اور بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں یوگا سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں اور پیرا ایتھلیٹکس میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔جموں و کشمیر کے لیے منظور شدہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ پر منوج سنہا نے کہاکہ یہ امرتکال کا پہلا بجٹ ہے۔ یہ تیسری بار ہے کہ جموں و کشمیر کا بجٹ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بجٹ امرتکال کے دوران ترقی کے سفر کو تقویت دے گا۔منوج سنہانے کہا کہ ہم گزشتہ تین سالوں کے دوران نئے جموں و کشمیر کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔منوج سنہانے کہا کہ کشمیر میں رات کی بس سروس شروع ہو گئی ہے،اورمیرے خیال میں یہ 30 سال بعد شروع ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں خوش اسلوبی سے چل رہی ہیں۔ دکانیں کھلی رہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 1,18,500 کروڑ روپے کا بجٹ سبھی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ میں اس بجٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں مرکزی وزیر داخلہ کا بھی مقروض ہوں۔