سری نگر:۹۲، مارچ:جنوبی کشمیر کے جڑواں اضلاع شوپیان اور پلوامہ کو ٹی بی سے مکت اضلاع کا درجہ ملنے پر یہاںڈی ٹی سی پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران محکمہ صحت کے افسران نے عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈی ٹی او پلوامہ کی صدارت میں منعقدہ پروقار تقریب میںشرکاءنے ٹی بی کے خاتمے کے لیے عملہ کی کوششوں اوراس سمت میں تدارکاتی اقدامات کی تعریف کی۔اس موقعہ پر سی ایم او پلوامہ،ڈپٹی سی ایم او پلوامہ، ڈی ایچ او پلوامہ اور سی ایم او آفس پلوامہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب کے دوران پلوامہ اور شوپیاں کو ٹی بی سے پاک اضلاع قرار دینے پر ایوراڈ سے نوازاتھا اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔یہ ایوارڈ ملنے پر مختلف اداروں نے ڈی ٹی او پلوامہ کو مبارکباد دی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ اور شوپیاں کو ٹی بی مکت کا درجہ دیا گیا تھااور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ تپ دق آفسر پلوامہ ڈاکٹر میر خورشید کا رول قابل سراہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیاں کے تمام کارکنوں نے اموات کی شرح کو ایک فیصد سے کم اور ڈرگ ڈیفالٹر کی شرح کو 2فیصدسے کم کرنے کے لیے سخت محنت کی اور تقریباً100فیصد علاج حاصل کیا ہے۔