سری نگر:29،مارچ: جموں و کشمیر کی حکومت نے بدھ کو کرن پٹیل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈویڑنل کمشنر کشمیر کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اس طرح شری وجے کمار بیدھوری، آئی اے ایس، ڈویڑنل کمشنر، کشمیر کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ گزشتہ مہینوں کے دوران شری کرن پٹیل کے کشمیر کے دوروں اور اس کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات سے متعلق مختلف پہلوو¿ں سے متعلق انکوائری افسر کے طور پر پوچھ گچھ کی جا سکے۔ انکوائری آفیسر متعلقہ افسران/ اہلکاروں کی طرف سے غلطیوں کی نشاندہی کرے گا اور ایک ہفتہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ (راج کمار گوئل) آئی اے ایس، فائنانشل کمشنر، ایڈیشنل چیف سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں ہدایت جاری کئے گئے ہیں ۔