سری نگر:30،مارچ: کے این ایس : بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر سنیل شرما نے بتایا کہ پہلے فیض کے10حلقہ انتخاب میں سے ترال کی نشست ان کے لئے انتہائی ضروری ہے جس کے لئے کام شروع کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ترال ہم جیت جائیں گے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے جمعرات کو ٹاون ہال ترال میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی جس میں پارٹی کے انچارج براے کشمیرو سابق وزیر سنیل شرما،ترجمان الطاف ٹھاکر،ویر جی صراف،ضلع صدر لطیف احمد بٹ،اوتار سنگھ ترالی ضلع صدر مینارٹی موچہ جہانگیر احمد اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ ورکروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی میٹنگ میں ترال حلقہ انتخاب میں بھاجپا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیر حاصل بحث کی گئی جبکہ ورکروں کے استفسارات کا جواب بھی دیا گیا اپنے خطاب میں سنیل شرما نے ورکروں نے پارٹی کا ایجنڈا گھر گھر پہنچانے کی تلقین کی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے سنیل شرما نے بتایا کہ اگلے انتخابات میں ترال سے بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا ترال بی جے پی کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اس نشست کو جیت جائے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میںمزید بتایا کہ راہل گاندھی غرور میں عدالت عالیہ کو بھی خاطر میں نہیں لارہا ہے