سری نگر:29،مارچ: کے این ایس : چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا انعقاد مختلف عوامل پر منحصر ہے اور وہ جانتے ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خلا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔کے این ایس کے مطابق کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لئے نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے خلا سے واقف ہیں اور اسے پ±ر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی سے نظام الاوقات میں خلل نہیں پڑتا ہے اور نہ ہی انتخابات کا حصہ مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی تازہ نظرثانی پر انہوں نے کہا کہ اس عمل کا مقصد ووٹر لسٹ کو ملک کے باقی حصوں کے برابر لانا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ووٹرز کے اندراج کے لئے کوالیفائنگ کی چار تاریخیں تھی اور جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے لئے کوالیفائنگ تاریخ یکم اکتوبر تھی جبکہ یکم جنوری ملک میں سمری نظرثانی کے لئے اہل ہونے کی تاریخ تھی اور ہم اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس سال اپریل کو 18 سال کی عمر کو پہنچ جائیں گے وہ خود کو ووٹر کے طور پر اندراج کرنے کے اہل ہیں۔ قابل ذکر بات ہی ہے کہ 20مارچ کو،ای سی آئی نے جموں و کشمیر میں انتخابی مشق پر تازہ نظرثانی کا حکم دیا اور یہ مشق 5 اپریل کو مربوط ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے ساتھ شروع ہوگی جبکہ 10 مئی کو حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی اور یہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں جموں و کشمیر میں پولنگ باڈی کے ذریعہ اس طرح کی دوسری مشق ہے۔واضع رہے کہ جموں و کشمیر 19 جون 2018کے بعد سے منتخب حکومت کے بغیر ہے جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی سربراہی والی سرکار کی حمایت واپس لے لی تھی۔کے این ایس کے مطابق کہ پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا اور چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نےکہا کہ پولنگ ایک ہی مرحلے میں 10 مئی کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔اس دوران رائے دہندگان کے اعداد و شمار کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کل 5.21کروڑ رائے دہندگان ہیں اور ریاست بھر میں 58000سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔