سری نگر:۰۱،اپریل:جے کے این ایس : جموں وکشمیراسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ یعنی ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت کی کونسل نے پیر کو جموں، کشمیر ڈویڑنوں کے ہارڈ اور سافٹ زونز میں آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا،جس میں طلباءوطالبات کی کامیابی کاتناسب96.6فیصدسے زیادہ رہا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرمیں نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت پورے مرکزی زیرانتظام علاقے میں پہلی مرتبہ تمام کلاسوں کے سالانہ امتحانات ایک ساتھ منعقد کئے گئے ۔مارچ2023میں یکساں تعلیمی وامتحانی سیکشن کے تحت جموں وکشمیر میں اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ یعنی ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیت کی کونسل کی نگرانی میں 8ویں جماعت سالانہ امتحاناتT2کاانعقادکیاگیا،جس میں کل ایک لاکھ75ہزار547طلبہ نے حصہ لیا ،جن میں سے ایک لاکھ69ہزار564طلباءوطالبات نے سالانہ امتحان پاس کیا ۔اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ کی جانب سے پیر کو جموں اور کشمیر ڈویڑنوں کے ہارڈ اور سافٹ زونز میں آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔کونسل کے مطابق اس سالانہ امتحان میں شامل ہونے والے سرکاری اسکولوں کے طلباءاور طالبات میں سے 96.6فیصد کامیاب یا پاس قرار دئیے گئے جبکہ پرائیویٹ اسکولوںمیں کامیابی کاتناسب98.58فیصد رہا۔کشمیر کے سرکاری اسکولوںمیں پاس ہونے والے طلبہ کی شرح تناسب95.85اور جموں ڈویژن کے سرکاری اسکولوںمیں کامیابی کی شرح93.85فیصدریکارڈکی گئی ۔اسی طرح سے کشمیرکے پرائیویٹ اسکولوں میں کامیابی کی شرح فیصد95.53اور جموں صوبے کے پرائیویٹ اسکولوںمیں کامیابی کی مجموعی شرح 97.84فیصد رہی۔SCERTکے مطابق جموں ڈویڑن میں کل 88,506 امیدواروں عنی طلباءوطالبات نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 86,132 امیدواروں نے کوالیفائی کیا، جن میں سرکاری اسکولوں کےلئے 93.85 اور نجی اسکولوں کےلئے 97.84 امیدوار کامیاب ہوئے۔کشمیر ڈویڑن میں، کل 87,041 امیدواروںیعنی طلباءوطالبات نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 83,432 امیدواروں نے کوالیفائی کیا، جن میں سرکاری اسکولوں کے لیے 95.67 اور نجی اسکولوں کےلئے95.53 امیدوار کامیاب ہوئے۔اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ کی جانب سے جاری آٹھویں جماعت کے طلباءوطالبات کے سالانہ امتحانی نتائج میں بھی طالبات آگے رہیں ،کیونکہ جموں اور کشمیر ڈویژن میں پہلی 20پوزیشنیں حاصل کرنے والے اُمیدواروںمیں طالبات کادبدبہ رہا ۔