سری نگر:12،اپریل: کے این ایس : ایمز سکول ہندواڑہ روڈ سیفٹی کلب نے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر اور روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کپواڑہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ایمز ہندواڑہ کے طلباءموٹر وئیکل ڈیپاٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ روڈ سیفٹی مہم چلائی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی وائی ایس پی نارتھ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ مجاہد صیب اور اے آر ٹی او کپواڑہ انیس احمد نے مہم کا آغاز کیا اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ نے پروگرام میں موجود مقررین اور طلباءکو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بیداری دی اس دوران طلباءاسکول انتظامیہ اور موٹر وئیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک ریلی نکالی جو ایمز سکول سے میں مارکیٹ ہندوارہ سے گزرتے ہوئے نیو بس سٹینڈ ہندوارہ میں اختتام کی۔