سری نگر:12،اپریل: بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز ڈسڑکٹ سرینگر کی جانب سے نگین کلب میں سیرت کانفرنس اور نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جموں کشمیر نیشنل کانفرس کے چیف ترجمان تنویر صادق تقریب پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع سرینگر کے سابق سپورٹس افسر ایم اے ترمبو مہمان ذی وقار تھے اس کے علاوہ وادی کے نامور سماجی کارکن اور احسن فاو¿نڈیشن کے چیئرمین راہی ریاض ، نیشنل کانفرنس کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سرینگر برہان زرگر ،جوائنٹ اسٹیٹ کمشنر بھارت اسکاو¿ٹس اور گائیڈز جے اینڈ کے محترمہ سلیمہ پروین اور کئی این جی اوز کے سربراہان اور دیگر معززین تقریب پر موجود تھی۔ نمائندے کے مطابق نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن ہادیہ نظیر نے حاصل کی جبکہ دوسرے پوزیشن تحریم فاطمہ اور تیسری پوزیشن دیدہ منظور نے حاصل کی۔سیرت کانفرنس میں پہلی پوزیشن سید انشارہ جیلانی ،دوسرے پوزیشن مشال شکیل اور تیسری پوزیشن مریم مختار نے حاصل کی۔اس موقعہ پر مقررین نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی طرف راغب کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو اسی دائرے میں رہ کر اچھی طرح سے گزار سکیں۔تقریب کے آخر پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا.۔۔