کووِڈ 19کیسوں میں موجودہ اضافہ Omicron کی ذیلی قسم XBB.1.16 کانتیجہ
سری نگر:۲۱،اپریل حالیہ کئی ہفتوں سے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی کے بیچ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 7830افرادکوکوروناوائرس میں مبتلاءپایاگیا،اور یہ تقریباً7ماہ بعد ایک دن میں درج ہونے والے سب سے زیادہ مثبت معاملات ہیں ۔اس دوران24گھنٹوںمیں مزید16اموات واقعہ ہوئیں ۔اُدھر حکام نے بدھ کو بتایا کہ ہندوستان میں کوویڈ19 مقامی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، لہٰذا اگلے10سے12 دنوں تک کیس بڑھتے رہ سکتے ہیں جس کے بعد وہ کم ہو جائیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران کورونا وائرس کے7830نئے کیس درج ہوئے ، جو223 دنوں یعنی تقریباً6ماہ میں ایک دن میں درج ہونے والے سب سے زیادہ مثبت کیس ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار میں مزید بتایاگیاکہ ملک میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر40ہزار215 ہو گئی ہے۔وزارت کے مطابق چوبیس گھنٹوںمیں مزید16افرادکی موت واقعہ ہونے کے بعد ملک میں عالمگیروباءسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5لاکھ31ہزار16 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے تازہ اموات کے حوالے سے بتایاکہ دہلی، پنجاب اور ہماچل پردیش میں دو دو، اور گجرات، ہریانہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں ایک ایک، اورکیرالہ میں5افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ2020سے ابتک بھارت میں کل4کروڑ47لاکھ76ہزار2افراد کورونامیں مبتلاءہوئے ،جن میں سے 4کروڑ42لاکھ4ہزار771صحت یاب ہوئے ہیں ۔دریں اثناءسرکاری ذرائع نے بدھ کونئی دہلی میں بتایا کہ ہندوستان میں کوویڈ19 مقامی مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، لہٰذا اگلے دس سے بارہ دنوں تک یومیہ کیس بڑھتے رہ سکتے ہیں جس کے بعد وہ کم ہو جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یومیہ مثبت معاملات بڑھنے کے باوجود ہسپتال میں داخل ہونا کم ہے اور کم رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کووِڈ 19کیسوں میں موجودہ اضافہ XBB.1.16 سے ہو رہا ہے، جو Omicron کا ذیلی قسم ہے۔جب کہ اومیکرون اور اس کے ذیلی نسبوں میں غالب متغیر ہے، زیادہ تر تفویض کردہ متغیرات میں بہت کم یا کوئی قابل ذکر منتقلی، بیماری کی شدت یا مدافعتی فرار نہیں ہے۔ XBB.1.16 کا پھیلاو¿ اس سال فروری میں 21.6 فیصد سے بڑھ کر مارچ میں35.8 فیصد ہو گیا۔تاہم، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل ہونے یا اموات میں اضافے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔