سید اعجا ز
ترال//ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے حال ہی میں پی ڈی پی سے دوری اختیار کی ہے جس کے بعد مختلف قسم کی افواہیں عوام میں گشت کر رہے ہیں کہ انہوں نے کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے تاہم آج شام عوام کے اسرار پرایک مختصر بات چیت میں منظور احمد گنائی نے بتایا کہ میرا مقصد ہے کہ علاقے کے عوام اورجوانوںکے لئے کام کروں گا ۔انہوں نے بتایا جو کچھ بھی اگلا کوئی قدم ہوگا وہ اپنے عوام کے ساتھ ہی مشورہ کر کے ہی اٹھاﺅں گا ۔منظور احمد گنائی نے بتایا کہ میں نے اپنے قوم کے لئے قربانی دی دفعہ کے تسنیخ کے وقت میں جیل بھی رہا میرا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم اپنے نوجوانوں اور عام لوگوں کے لئے کیا کروں ،انہوں نے کہامیری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے ۔انہوں نے کہا آج تک میں نے نوجوانوں کے کھیل کود کے لئے میدان ،سپورٹس کٹس اور دیگر تعمیراتی کام کیا،تعلیم کے لئے کام کیا میرا مقصد یہ ہے کہ علاقے کے لئے بہتر کام کیا ہے جو کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا پہلے بھی جو فیصلہ کیا تھا وہ بھی عوام کے ساتھ مل بیٹھ کر کے ہی کیا ہے اور اگلا فیصلہ ابھی لوگوں خیر خواہوں اور علاقے کے نوجوانوں اور ہمدرد وں کے ساتھ مل بیٹھ کر ہی اٹھاﺅںگا۔انہوں نے کہا میرا ابھی موڑ نہیں ہے کہ میں کسی پارٹی میں جاﺅں ،گنائی نے بتایا میرا پی ڈی پی کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا تاہم ذاتی مصروف یات کی وجہ سے میں مستفی ہوا۔انہوں نے بتایا فلحال میں سیاست سے دور ہوں اور ایک آذاد انسان کی طرح ڈی ڈی سی ممبر رہ کرعوام کی خدمت کروں گا اور جب بھی کسی پارٹی میں جانے کی نوبت آئے گئی ان لوگوں کے ساتھ ضرور مشورہ ہوگا جنہوں نے مجھے یہاں تک پہنچانے میں مدد کی جن کے مشورے سے ہی میں نے کسی پارٹی میں جائن کیا ہے۔خیال رہے منظور احمد گنائی نے حال ہی میں پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔