سری نگر:2 مئی: کے این ایس : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے زلورہ زینگیر میں واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد بھی ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو پینے کے پانی کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کے این ایس کو بتایا کہ زینگیر اور ملحقہ علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ڈیڑھ سال قبل اسکیم منظور کی گئی تھی لیکن کافی وقت گزرنے کے باوجود اس پر کوئی کام شروع نہیں کیا گیا۔متعلقہ ڈی ڈی سی محمد مظفر ڈار نے کے این ایس کو بتایا کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت 6 کروڑ 30 لاکھ روپے کی واٹر سپلائی اسکیم کو منظوری دی گئی اور یقین دلایا کہ ایک ہفتے میں کام شروع کر دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ بلاک تجر زینگیر کے بیشتر علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری ہے۔(کے این ایس)۔